ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:ٹرک ڈرائیور کی دو نمبری پکڑی گئی، حوالات بند

لاہور:ٹرک ڈرائیور کی دو نمبری پکڑی گئی، حوالات بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ٹریفک پولیس کو بیوقوف بنانے کی کوشش ناکام، چالان کے جعلی ایس ایم یس دکھانے والا ڈرائیور گرفتار۔

 جعلی چالان میسج دکھایا مگر جعلسازی پکڑی گئی،گڑھی شاہو کے علاقے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن نے ٹرک کو روکا، ٹرک ڈرائیور نے پہلے سے جمع کروایا ہوا چالان میسج دکھادیا۔

چلان میسج پرائیویٹ نمبر سے بھیجا گیا تھا جوکہ جعلی نکلا،ٹرک ڈرائیور نے پرائیویٹ نمبر کو چالان کوڈ نمبر سے موبائل میں سیو کیا تھا،ٹریفک وارڈن نے ویری فکشن کرنے پر ٹرک ڈرائیور کی جعل سازی پکڑ لی،ٹریفک وارڈن نے ٹرک ڈرائیور کی جعلسازی سامنے آنے پراسے تھانے بند کروا دیا۔