آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا۔ 

سیمی فائنل سمیت 13 میچز کے ٹکٹس کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہو گی۔ پاکستان کا آئرلینڈ اور امریکا کے خلاف میچ کے ٹکٹس کی فروخت بھی شامل کی گئی ہے۔ ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 6 ڈالر جبکہ زیادہ 35 ڈالر رکھی گئی ہے۔ 

 آئی سی سی کے مطابق ٹکٹس بیلٹنگ میں اب تک  1 ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کے55 میں سے 51 میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر اضافی ٹکٹس کی فروخت میں ویسٹ انڈیز اور نیو یارک اسٹیڈیم کے ہاسپیٹلٹی پیکجز کی فروخت بھی شامل ہے۔ گرینڈ پریری اسٹیڈیم اور بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم کے پیکیجز کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔