زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے ماں جاں بحق ،بیٹی زخمی

Barki,roof collapsed,mother died,daughter injured
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چوہدری)برکی میں پنگالی کے قریب زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے ماں جاں بحق اور بیٹی زخمی ہو گئی،ریسکیو نے زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق برکی کےعلاقے پنگالی پنڈ میں زیرتعمیر مکان کی چھت اچانک گر گئی، چھت گرنے سے ماں بیٹی ملبے تلے دب گئیں، حادثے کی اطلاع پرریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 12 سالہ عزت کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا تاہم عزت کی ماں ساجدہ بی بی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے موقع پر ضروری کارروائی کے بعد ساجدہ بی بی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تو ٹھیکیدار کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔