سعودی عرب اورپاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا؟جانیے

 سعودی عرب اورپاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا؟جانیے
کیپشن: Ramzan Chand
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رمضان المبارک رحمتوں ،برکتوں اورسعادتوں کا مہینہ ہے۔اسی بابرکت مہینے میں قرآن حکیم کا نزول ہوا۔ہر مسلمان کی خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹ سکے اور اپنے گناہوں کی توبہ کرسکے۔

تٖفصیلات کے مطابق سعودی عرب  میں پہلا روزہ2اپریل بروز ہفتہ جبکہ عید الفطر 2 مئی2022کو متوقع ہے۔

سعودی ماہرِ فلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ ممکنہ طور پر3اپریل بروز اتوار کو متوقع ہے، 30 روزے مکمل ہونے پر عید الفطر 3 مئی 2022کو ہو سکتی ہے۔

قصیم یونیورسٹی  شعبہ فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند کے مطابق فلکیاتی مطالعے کو دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ امسال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ30دن پر مشتمل ہوگا۔

جبکہ ماہر فلکیات کے مطابق شعبان کی29تاریخ بمطابق یکم اپریل کی صبح 9بج کر 24منٹ پر چاند کی ولادت ہوگی ،اسی شام کو مکہ مکرمہ کے مغربی افق پر ہلال کی ولادت ہوگی جو 16منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

ڈاکٹر المسند کا مزید کہنا تھا کہ چاند کا دکھائی دینا موسم پر مشروط ہے اگر فضا ابر یا غبار آلود ہوئی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا جب کہ عید الفطرکا چاند یکم مئی کی شام کو دکھائی دے گا جس کے حساب سے عید الفطر 2مئی کو ہوگی۔