آکسیجن نہ ملنے سے سات مریض جان کی بازی ہار گئے

آکسیجن نہ ملنے سے سات مریض جان کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اردن کے سرکاری ہسپتال میں آدھے گھنٹے تک آکسیجن میسر نہ ہونے کے باعث سات مریضوں کی ہلاکت ہوگئی، ہسپتال کے ڈائریکٹر اور چار طبی عملے کے اراکین کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اردن کے سرکاری ہسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آکسیجن کی عدم دستیابی کے باعث سات مریض ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتیں ہونے پر مشتعل افراد احتجاج کرتے ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے۔

وزیرِ صحت اردن نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ اردن کے وزیرِ اعظم نے ہسپتال کے ڈائریکٹر کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔ صوبہ بلقہ میں ہیلتھ سروسز کے سربراہ بھی معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم کہا کہنا تھا کہ جو ہوا وہ بڑی صریح ناقابلِ قبول غلطی ہے، ایک بھی شہری کی ہلاکت قبول نہیں۔