لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز ،شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز ،شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کورونا وائرس سے بچاؤکی حفاظتی تدابیر کے پیش نظرمیچ میں شائقین کرکٹ کے داخلے پر پابندی پر عملدرامد کے لیے پولیس نے ہدایات جاری کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے کل کے میچ کی تمام ٹکٹیں،پاسسز اور گاڑیوں کے سٹکرز منسوخ کر دیئے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کا سٹیڈیم میں داخلہ سختی سےممنوع ہے اور حکومتی احکامات کے تحت پبلک کو میچ کے لئے سٹیڈیم آنے کی ہرگز اجازت نہیں تمام شائقین کرکٹ اپنے گھروں میں بیٹھ کر میچ کے لمحات سے لطف اندوز ہوںگے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے لیے بند ہونے والی تما سڑکیں کھلی ہوں گی تاہم کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو سٹیڈیم کے کسی بھی گیٹ سے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer