ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے 36 شادی ہالزسیل

شہر کے 36 شادی ہالزسیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ضلعی انتظامیہ لاہور نے شادی ہالز کے خلاف کی گئی کاروائیوں کی اب تک کی رپورٹ جاری کر دی،مجموعی طور پر 36 شادی ہالز کو سیل کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کےخطرات کے پیش نظرحکومت نے تین ہفتوں کیلئے میرج ہال بند کرنے کا حکم دیاتھا، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے شادی ہالز مالکان نے میرج ہالز کو بند کردیا جبکہ کچھ مالکان کی جانب سے حکومتی احکامات کو نظرانداز کردیا گیا جس پرضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں کرتے ہوئےمجموعی طور پر 36 شادی ہالوں کو سیل کیا گیا.

19 شادی ہال رائے ونڈ میں سیل کیے گئے،تحصیل سٹی میں 13 شادی ہالوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ4 شادی ہال تحصیل کینٹ میں کیے گئے، ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہناتھا کہ اسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں،تمام اسٹنٹ کمشنرز رات کو بھی شادی ہالوں کی چیکنگ کو جاری رکھیں گے.

واضح رہے کہ شادی ہال آج سے تین ہفتوں کے لئےبند رہیں گے،ہالز مالکان نے بکنگ کرانے والوں کو بکنگ کینسل کی کالزکردیں،شادی پروگرام کی بکنگ کینسل ہونے پرشہری پریشان اضطراب کا شکار ہیں،ہال میں آئے افراد کا کہنا تھا کہ گھر میں شادی کے مہمان موجود ہیں،موجودہ حالات میں اچانک کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہے،حکومت شادی ہال بند کرنے کی بجائے درمیانی راستہ نکالے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer