سٹی 42 : ’’امن معاہدہ قریب ہے، بیروت پر حملہ نہیں ہونا چاہئے تھا‘‘ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی حملے کی مخالفت کردی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو باور کرایا کہ اب لبنان میں کسی بھی جگہ مزید حملے نہیں ہونے چاہییں۔ ہم اس وقت ایک ایسے معاہدے کے بہت قریب ہیں جو خطے میں امن لائے گا، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، حزب اللہ کو بھی اسرائیل پر حملے نہیں کرنے چاہیں۔
صدر ٹرمپ نے فریقین سے اپیل کی کہ آئیے اس ماحول کو خراب نہ کریں، ایک طویل اور خوبصورت امن کا آغاز ہو سکتا ہے۔