ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب:10 ہزار سے زائد افراد ملک بدر، وجہ کیا بنی؟

سعودی عرب:10 ہزار سے زائد افراد ملک بدر، وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی سکیورٹی حکام نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 10ہزار 725 غیر قانونی مقیم افراد کو گرفتار کیا۔ سعودی  وزارت داخلہ نے بتایاکہ یہ گرفتاریاں 4 جون سے 10 جون کے درمیانی عرصے کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے کئے گئے مشترکہ معائنے کے دوران کی گئیں۔

 سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے ایک ہفتے میں ہزاروں غیر قانونی باشندوں کو ملک بدر کردیا۔ گرفتار افراد میں ریذیڈنسی قانون کی خلف ورزی کرنے والے  5 ہزار 899 افراد بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ بارڈر سکیورٹی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 3 ہزار 84 افراد جبکہ لیبر لاء کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ہزار 742 افراد شامل ہیں۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 7 ہزار 989 غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کیا گیا جبکہ 14ہزار 268  افراد کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے سفارتی مشنز میں بھیجا گیا۔سرحد پار کرکے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کی کل تعداد ایک ہزار418 تھی جن میں سے 43 فیصد یمنی، 55 فیصد ایتھوپیا کے شہری اور 2 فیصد دیگر قومیتوں سے تعلق رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر مملکت چھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کل 34 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔