ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام 1448 ہجری: چاند 15 جون کو نظر آنے کے امکانات کم، سپارکو

محرم الحرام 1448 ہجری: چاند 15 جون کو نظر آنے کے امکانات کم، سپارکو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بلال خان نیازی: قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

سپارکو کے مطابق نیا چاند 15 جون 2026 کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، تاہم اسی روز شام کے وقت پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

ادارے کی جانب سے جاری تخمینے کے مطابق یکم محرم الحرام 1448 ہجری بروز بدھ 17 جون 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ یہ سائنسی مشاہدات اور فلکیاتی حسابات پر مبنی اندازہ ہے، جبکہ چاند کی رویت اور اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی اور انتظامی اداروں نے بھی مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کے حوالے سے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔