ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں محرم الحرام سے قبل سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ اجلاس

 لاہور میں محرم الحرام سے قبل سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب: صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر کیے جانے والے انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی جلوسوں کے اطراف حفاظتی حصار قائم کرنے، لنگر، پانی اور دودھ کی سبیلوں کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جلوسوں کے راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ سکیورٹی کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

صوبائی وزیر بلال یاسین نے ہدایت کی کہ تمام ادارے محرم الحرام کے دوران اپنے فرائض مکمل ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے بارشوں کے پیش نظر تیار کردہ مجوزہ پلان پر مؤثر عملدرآمد کی بھی ہدایت کی تاکہ جلوسوں اور مجالس کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بلال یاسین نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کرتے ہوئے امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔