ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، 31 ہزار سے زائد طلبہ شریک

ملک بھر میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، 31 ہزار سے زائد طلبہ شریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:ملک بھر میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کا انتظام پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی اور چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی ڈاکٹر محمود سلیم نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں 31 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کرائی ہے، جبکہ ملک بھر میں 105 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، سکردو سمیت دیگر اہم شہروں میں قائم کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق امتحانی مراکز میں شفافیت، سکیورٹی اور سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ والدین کے لیے مناسب انتظار گاہوں اور پینے کے پانی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے تمام مراحل کو منظم اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔