ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن میں ون ویلرز کی ٹکر سے دو راہگیر لڑکیاں زخمی، جناح ہسپتال منتقل

جوہر ٹاؤن میں ون ویلرز کی ٹکر سے دو راہگیر لڑکیاں زخمی، جناح ہسپتال منتقل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: جوہر ٹاؤن کے علاقے میں مغل آئی ہسپتال کے قریب مبینہ طور پر ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کی ٹکر سے دو راہگیر لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی لڑکیوں کی شناخت عائشہ اور فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔

متاثرہ لڑکیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں دونوں لڑکیوں کی ٹانگوں اور ناک کی ہڈیوں میں فریکچر آیا ہے، جس کے باعث وہ زیر علاج ہیں۔

لواحقین نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔