ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بار پھر زلزلہ  

ایک بار پھر زلزلہ  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہرِ قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں پسنی شہر  میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی، اس زلزلے کی گہرائی 14کلومیٹر تھی. زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکا مرکز پسنی سے 40کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ 

زلزلہ 6بج کر 24 منٹ پر آیا، تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔