سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کےفروغ کیلئےترجیحی بنیادوں پراقدامات کیےجائیں ۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر گفتگو ہوئی.
وزیراعظم نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں. انہوں نے کہاکہ الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے.
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے صنعتوں کو اس حوالے سے سہولت فراہم کی جائے.
وزیرِ اعظم نے الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرکے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حیسن، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.