ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوح دستگیر بٹ کا عالمی اسٹرونگ مین ٹائٹل کا کامیاب دفاع، 2 گولڈ میڈلز جیت لئے

نوح دستگیر بٹ کا عالمی اسٹرونگ مین ٹائٹل کا کامیاب دفاع، 2 گولڈ میڈلز جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:نوح دستگیر بٹ نے دوسری بار تاریخ رقم کردی، دنیا کے اسٹرانگ مین کے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا، دو گولڈ میڈل جیت لیے۔

 گوجرانوالہ کے سپوت نوح دستگیر بٹ نے دوسری بار تاریخ رقم کردی، نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں جاری ورلڈ اسٹرانگ مین چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈل جیت لیے۔

 نوح دستگیر بٹ دوسری بار ورلڈ اسٹرانگ مین قرار دے دیے گئے، دفاعی چیمپئن نوح دستگیر بٹ نے ابتدائی گیمز میں تمام پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق دفاعی چیمپئن نوح بٹ نے پُراعتماد طریقے سے مقابلوں میں حصہ لیا، گزشتہ برس بھی نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔