ویب ڈیسک:معروف برطانوی گلوکارہ اور گلوبل پاپ اسٹار دعا لیپا نے برطانوی اداکار کالم ٹرنر سے منگنی کرلی۔
انہوں نے یہ خوشخبری معروف فیشن میگزین برٹش ووگ کو دیے گئے انٹرویو میں شیئر کی، جس میں انہوں نے منگنی کو انتہائی پُرجوش مرحلہ قرار دیا۔
گلوکارہ نے واضح کیا کہ وہ فوری شادی کی خواہاں نہیں، کیونکہ فی الحال وہ اپنے میوزک ٹور میں مصروف ہیں جبکہ کالم ٹرنر اپنی شوٹنگ میں مشغول ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی شادی کے بارے میں خاص نہیں سوچا تھا، نہ ہی یہ خواب دیکھا تھا کہ میں کیسی دلہن بنوں گی، لیکن اب اچانک خیال آتا ہے کہ میں شادی پر کیا پہنوں گی؟
دعا لیپا نے منگنی کو ایک خوبصورت فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ ہم عمر بھر ایک ساتھ رہیں گے، ایک دوسرے کے بہترین دوست بن کر زندگی گزاریں گے، یہ واقعی ایک خاص جذبہ ہے۔