ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ عوام نہیں عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا: شیخ رشید  

بجٹ عوام نہیں عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا: شیخ رشید  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔

 شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا بجٹ ہے، جب بجٹ پیش کرنے والا خود کہتا ہے کہ یہ قرضوں کا بجٹ ہے تو پھر میں کیا کہوں گا؟

 انہوں نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کے لیے بنایا گیا ہے۔

 سربراہ عوامی مسلم لیگ نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا ہے جس کی پاکستانی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا ہر مسلمان ایران کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایران حق پر ہے اور ہمیں کھل کر اس کا ساتھ دینا چاہیے، پاکستان کا بچہ بچہ ایران کے شانہ بشانہ ہے اور جوابی حملہ ایران کا حق ہے۔