عرفان ملک:وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر لاہورکےداخلی وخارجی راستوں کواپگریڈکرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔
اس حوالے سے لاہورپولیس نےایل ڈی اےاورپولیس کی مشترکہ ٹیموں کوٹاسک سونپ دیئے۔ابتدائی طورپربابوصابو،سگیاں،پل راوی سمیت6داخلی وخارجی پوائنٹس کواپگریڈکیاجائیگا۔
ذرائع کے مطابق ٹھوکرنیازبیگ کی طرزپرخوبصورت انٹری پوائنٹ وپولیس ناکوں کومنظم کیاجائیگا
پولیس حکام کے مطابق ناکوں پرپولیس کیلئےخوبصورت اورآرام دہ کمرےبنائےجائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایات کی ہیں کہ خواتین کی چیکنگ کیلئےخصوصی انتظامات ناکوں پرکیےجائیں۔
فی الوقت شہر میں داخلی اور خارجی 13 مقامات موجود ہیں۔