عیسیٰ ترین: میٹرک کے نتیجے میں تبدیلی / بورڈ آفس کے دو آفیسر معطل, بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک کے امیدوار کے نمبروں کی تبدیلی کا معاملہ پیش آیا۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق چیئرمین بورڈ نے بی آئی ایس ای کوئٹہ کے دو آفیسروں کو معطل کیا،معطل کئےجانے والے آفیسروں میں ڈپٹی کنٹرولر رزلٹ منور حسین اور اسسٹنٹ سیکریٹری سرٹیفیکٹس محمد اسلم شامل ہیں۔
دونوں آفیسروں پر ایک امیدوار کے میٹرک میں حاصل کردہ نمبروں میں تبدیلی کا الزام ہے ، چیئرمین بورڈ نے دونوں آفیسروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ۔
تا حکم ثانی دونوں آفیسروں کی رزلٹ برانچ اور سرٹیفیکیٹس پرانچ میں داخلے پر پابندی عائد ، دونوں آفیسروں کے خلاف تحقیقات کا حکم وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر دیا گیا تھا۔