ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ، امریکی صدر نے بڑا قدم اٹھا لیا

 ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ، امریکی صدر نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ سے خطے میں بڑھتی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں میں تیزی آگئی۔

 امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی رہنماؤں سے رابطے کئے۔ سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات پر اتفاق ہوا۔

امیر قطر نے امریکی صدر سے رابطہ کرکے ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کیلئے کرادار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکی صدر کے جاپانی وزیر اعظم سے رابطے میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

فلسطین اور قطر کے سعودی وزیر خارجہ سے رابطے میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

 دوسری طرف روسی صدر نے ایران اور اسرائیل کو ثالثی کی پیشکش کر دی، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کرکے اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ایرانی صدر نے اسرائیل کی کارروائی کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا کہا اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔