ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسرائیل پر جلد خیبر میزائل داغے جائیں گے : ایران

 اسرائیل پر جلد خیبر میزائل داغے جائیں گے : ایران
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔

 پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے۔میزائل حملوں میں 150 اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔

 پاسداران انقلاب نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم میں اسرائیلی کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جن میں اسرائیلی فوج کے اڈے اور ہتھیار بنانے والی اسرائیلی تنصیبات بھی شامل ہیں۔ 

 پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی فضائیہ نے مقبوضہ علاقوں میں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔ یہ وہی تنصیبات ہیں جہاں سے اسرائیل کی جانب سے ایران اور فلسطینیوں پربم برسائے جاتے ہیں۔ 

 پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بیانات کے برعکس ایرانی میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔ یہ بے گناہوں کا خون بہائے جانے کا بدلہ لیا جارہا ہے۔

 پاسداران انقلاب نے ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ ایران کی سکیورٹی سرخ لکیر ہے جس پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا،  اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔