آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی، بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں سنچری میکر سٹیو سمتھ اور مین آف دی میچ ٹریوس ہیڈ کو ایک ایک درجہ ترقی ملی، بابر اعظم تنزلی کا شکار ہو کر پھر پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ بالرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی بھی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

 دبئی سے جاری آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح مارنس لبوشین کا بدستور پہلا نمبر ہے، بھارت کے خلاف سنچری میکر سٹیو سمتھ ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ نے 3 درجہ ترقی سے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی، وہ پھر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، ان کے علاوہ انگلش بلے باز جو رُوٹ کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی جس سے وہ چھٹے نمبر کے بلے باز بن گئے، آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ 2درجہ تنزلی کے باوجود ٹاپ 10 میں موجود یعنی نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-06-14/news-1686740017-9206.jpg

دوسری جانب بالرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشوین فائنل میں شکست کے باوجود اور کھیلے بغیر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں، شاہین آفریدی کی بھی پانچویں پوزیشن مستحکم، کینگروز کے نیتھن لیون ایک درجہ ترقی سے ساتویں نمبر پر آ گئے۔