شادی کی رسم پر دلہن نے دلہے کیساتھ کیا کیا؟ویڈیو وائرل

bride showed such an attitude, the groom was not even less and then ..
کیپشن: bride showed such an attitude
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے ایسی حرکت کی کہ دلہے سمیت مہمان بھی منہ تکتے رہے، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت میں شادیوں کا سیزن جاری ہے، ان پرمسرت لمحات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر ہورہی ہیں ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی کہ صارفین کچھ کہے بغیر رہ نہیں سکے، وائرل ہونے والی ویڈیو ایک رسم کے دوران بنائی گئی جب دلہا دلہن ایک دوسرے کو ہار پہنانے لگے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہار پہنانے کی رسم کرتے ہوئے دلہا ہاتھوں میں ہار اٹھائے ہوئے دلہن کی طرف بڑھ رہا ہے جس پر دلہن نے ہار پہننے سے انکار کردیا، شادی کی تقریب میں موجود مہمان اس منظر سے خوب محظوظ ہوئے، دلہے نے دو، تین بار دلہن کو ہار پہنانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا اور مسکراتے ہوئےبیٹھ کیا جبکہ دلہن کے چہرے پر بھی مسکراہٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

مہمانوں نے اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید بھی کیا، بعد ازاں دلہے نے گھٹنوں کے پل بیٹھتے سر جھکائےایک بار پھر ہاردلہن کو پہنانے کی کوشش کی جس پر دلہن اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکی اور سر نیچے کرتے ہار پہن لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer