سدھو موسے والا پر گولیاں برسانے والا مبینہ شوٹر گرفتار

 سدھو موسے والا پر گولیاں برسانے والا مبینہ شوٹر گرفتار
کیپشن: sidhu moose wala
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  سدھو موسے والا پر گولیاں برسانے والا مبینہ شوٹر سنتوش جادھو  کو پونے کی پولیس نے گجرات میں کچے کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔ 

عدالت نے قاتل  جسمانی ریمانڈپر 20 جون تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ سنتوش جادھو پر سدھو موسے والا پر گولیاں چلانے کا الزام ہے۔سنتوش جادھو لارنس بشنوئی گینگ کا رُکن بتایا جاتا ہے۔ اسی گینگ نے سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
مہاراشٹر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کلونت کمار سرنگل نے میڈیا کو بتایا کہ ’ملزم سنتوش کو سدھو موسے والا کے قتل کا علم تھا۔‘سنتوش جادھو رانیہ بنخیلے قتل کیس میں گذشتہ سال سے مفرور تھا۔ پونے پولیس نے سنتوش کے ساتھ اس کے ساتھی نوناتھ سوریاونشی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

سنتوش جادھو کو کیسے گرفتار کیا گیا؟
پونے پولیس کے مطابق انھیں سوربھ مہاکال نامی ملزم سے اطلاع ملی تھی کہ سنتوش گجرات میں چھپا ہوا ہے۔پونے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینو دیشمکھ نے میڈیا کو بتایا کہ ’سوربھ مہاکل نے پولیس کو اطلاع دی کہ سنتوش جادھو اپنے دوست نوناتھ سوریاونشی کے ساتھ گجرات کے کچے کے علاقے میں چھپا ہوا ہے۔‘

بتایا گیا ہے کہ سنتوش گجرات کے مانڈوی تعلقہ کے علاقے ناگور میں تھا۔ پولیس نے سب سے پہلے نوناتھ سوریاونشی کو گرفتار کیا۔ پہلے تو نوناتھ نے سنتوش کے بارے میں کوئی بھی معلومات دینے سے انکار کر دیا لیکن بعد میں پولیس تفتیش کے دوران اُس نے اعتراف کیا کہ اس نے سنتوش کو اپنے جاننے والے کے گھر رکھا تھا اور اسے ایک نیا سم کارڈ بھی دیا تھا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینو دیشمکھ نے بتایا ’سنتوش نے اپنا حلیہ بدل لیا تھا۔ سدھو موسے والا کے معاملے میں سنتوش کی تصویر میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس لیے اس نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے اپنے بال کٹوائے تھے۔‘