یہ ہاؤس کا معاملہ، معافی مانگنا پڑے گی، چودھری پرویز الٰہی ڈٹ گئے

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو  معافی مانگنا پڑے گی، یہ ہاؤس کا معاملہ ہے، آج پنجاب کا بجٹ پیش ہوجائے گا لیکن سارے معاملات طے کریں گے تو آگے بجٹ کا عمل چلے گا۔

چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلی میں اجنبی شخص کو نہیں بٹھا سکتا، آئین کے تحت ہمیں کسی کو بھی بلانے کا اختیار ہے، بچے آگئے ہیں، انہیں سمجھ نہیں ہے کہ ہاؤس اس طرح نہیں چل سکتا، اسمبلی کا آدھا سٹاف یہ اٹھا کر لے گئے ہم آدھے سٹاف کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

اسپیکر  پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ممبران کے خلاف کیسز بنائے گئے ، آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو اسمبلی آنا پڑے گا، وزیراعلیٰ بھی ایوان میں ایک ممبر ہیں انہیں رولز کے مطابق چلنا ہوگا، ایوان میں ہماری تعداد ان سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 1 بجے سپیکر پرویز الٰہی کی زیرصدارت ہو گا جس میں 23-2022ءکا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ پیش کرنے کے علاوہ پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 ءمیں ترامیم بھی پیش ہوں گی۔