یاسر بروسٹ گجومتہ برانچ میں سلنڈر دھماکہ

 یاسر بروسٹ گجومتہ برانچ میں سلنڈر دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) یاسر بروسٹ گجومتہ برانچ میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے،  پولیس نے واقعہ کی تفتیش کیلئے ایک ورکر کو حراست میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  یاسر بروسٹ گجومتہ برانچ میں سلنڈر دھماکے کے بعد کچن میں آگ بھڑک اُٹھی،آگ لگنے سے چار افراد معمولی زخمی ہوگئے،چاروں افراد کو طبی امداد کیلئے کاہنہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں میں سترہ سالہ تنویر، سفیان،اٹھارہ سالہ وقار اور  تیس سالہ نوید شامل ہیں۔

آتشزدگی کی وجہ سے وقار دس فیصد جبکہ دیگر افراد دو فیصد جھلس گئے،پولیس نے سلنڈر دھماکے کی تفتیش کیلئے یاسر بروسٹ پر کام کرنیوالے ورکر کو بھی حراست میں لیا ۔