ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو بڑا سیاسی جھٹکا دیدیا

عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو بڑا سیاسی جھٹکا دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یوآئی شیرانی گروپ نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذہبی سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا ۔

ذرائع کے مطابق مطابق جے یوآئی شیرانی گروپ کے مولانا شیرانی کی قیادت میں 25 رکنی وفد نے خیبرپختونخواہ ہاؤس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی اورمذہبی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-06-14/news-1655181885-7323.gif

اس موقع پر جے یوآئی شیرانی گروپ اور پی ٹی آئی نے مستقبل میں مل کرچلنے پر اتفاق کیا، شیرانی گروپ نے تحریک انصاف کے ساتھ مذہبی سیاسی اتحاد کا اعلان کیا ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی مکمل اتفاق ہوا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جے یو آئی پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں، ارفع مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد سیاست کا امتیاز ہے، اہل علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی فرمائیں۔