سٹی42: لاہور کےعلاقے نواب ٹاؤن میں واقع یونیورسٹی آف لاہور کے ٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج نوجوان نےخودکشی کر لی۔
تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ رائیونڈ کا رہائشی32سالہ احسن علی منشیات وارڈ میں زیرعلاج تھا،احسن علی نے ٹیچنگ ہسپتال کی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سےشواہداکٹھےکر کےلاش پوسٹ مارٹم کیلئےمنتقل کر دی ۔ علی احسن کی خودکشی کے دوران دو نوجوان منشیات وارڈ میں موجود تھے جوفرار ہو گئے۔