سعودی عرب نےغیرملکی مسافروں کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کردی

Saudi Arabia
کیپشن: Saudi Arabia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے غیرملکی مسافروں کیلئے گائیڈ لائن جاری، اطلاق 16 جون سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب آنے والے غیر ملکی مسافر آمد سے قبل حفاظتی ٹیکوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن مکمل کرائیں گے۔ ایئر لائنزمسافروں کی ویکسی نیشن سے متعلق ڈیٹا ویب سائٹ پر درج لازمی یقینی بنائیں، ایئر لائنز مسافروں کے ڈیٹا اندراج کا مختلف طریقوں سے تصدیق یقینی بنائے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون پر تصدیقی پیغام، رجسٹریشن نمبر سرٹیفکیٹ سے ڈیٹا اندراج کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ رجسٹریشن ویب سائٹ پر پاسپورٹ نمبر درج کرکے بھی ڈیٹا اندراج کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔ ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان، بنگلا دیش اور بھارت پر پہلے سے ہی سفری پابندی عائد ہے۔