ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظار کی گھڑیاں ختم، سمارٹ کارڈ سے متعلق بڑی خبر آگئی

انتظار کی گھڑیاں ختم، سمارٹ کارڈ سے متعلق بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، سمارٹ کارڈ کیلئے متعلقہ کمپنی کو 6 ماہ بعد رقم جاری کردی گئی، گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لیے عارضی طور پر اڑھائی لاکھ سے زائد ٹرانسفر ڈیڈ منگوالی گئیں۔     

تفصیلات کے مطابق دسمبر 2018 میں سمارٹ کارڈ کا اجرا شروع کیا گیا جس کے بعد رقم کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد بار کارڈز کی ڈیلیوری میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے سمارٹ کارڈ بنانے والی کمپنی کو 10 کروڑ روپے سے زائد کا چیک جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی کے لیے معاملات بہتر بنالیے گئے ہیں اب تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب سے گاڑیوں کی ٹرانسفر کیلئے عارضی طور پر 2 لاکھ سے زائد ٹرانسفر ڈیڈ بھی منگوالی گئی، ٹرانسفر ڈیڈ پنجاب پرنٹنگ پریس اور کراچی پرنٹنگ پریس سے منگوائی گئیں ہیں۔

یاد رہے گزشتہ دو ماہ سے ٹرانسفر ڈیڈ ختم ہونے کے باعث گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل بھی تعطل کاشکار تھا۔