سٹی 42: کاہنہ، ہلوکی کے علاقہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی ہلاک ہوگئی ۔
پولیس نے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزموں میں شوہر سلمان اور اسکا بھائی عثمان شامل ہیں ۔ مقتولہ 35 سالہ جان پری کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ۔
مقتولہ کے بھائی جاوید کی درخواست پر مقدمہ درج، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔