سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات ہوئی ۔
ترجمان وزیر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد، اصولوں، بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کے احترام کے لیے پُرعزم ہے، اقوام متحدہ کو ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے مطابق مؤثر اور جوابدہ کردار ادا کرنا ہوگا، پائیدار عالمی امن کے لیے تنازعات کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد سے ممکن ہے،جموں و کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا حل بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیل باشلیٹ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا، مشیل باشلیٹ نے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی گراں قدر خدمات اور کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔