ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے خریدے گئے6ہزار سے زائد نصب نہ ہوسکے

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے خریدے گئے6ہزار سے زائد نصب نہ ہوسکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے تین سال قبل سوا دو ارب روپے کی لاگت سے خریدے گئے 6 ہزار 600 ایئرکنڈیشنرز کی تنصیب کا عمل اب تک مکمل نہیں ہو سکا، جس کے باعث مریض اور طبی عملہ شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

دستیاب معلومات کے مطابق تین گرمیوں کے موسم گزرنے کے باوجود 200 سے زائد ایئرکنڈیشنرز اب بھی سٹورز میں پڑے ہیں، جبکہ مختلف سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کیے گئے 500 سے زائد ایئرکنڈیشنرز بھی تاحال نصب نہیں کیے جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ایئرکنڈیشنرز کی تنصیب میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ اضافی ایلومینیم پائپوں کی خریداری کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی ہے، جس کے باعث متعدد ہسپتالوں میں تنصیب کا عمل ادھورا رہ گیا ہے۔