عمر خطاب:سوات کی تحصیل بابوزئی مینگورہ کے علاقے پانڑ میں ایک دکان کے اندر سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو بابوزئی، چارباغ، کبل اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا، جس کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث بڑے مالی نقصان سے بھی بچاؤ ممکن ہو سکا۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔