ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپ بھجوانے کے نام پر فراڈ کیس، رقم واپسی پر ملزم کی ضمانت منظور

یورپ بھجوانے کے نام پر فراڈ کیس، رقم واپسی پر ملزم کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: لاہور کی سپیشل سینٹرل کورٹ نے شہری کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم شہزاد احمد ریاض کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے قرار دیا کہ مدعی کو رقم واپس کیے جانے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ کیس کی سماعت سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اشفاق احمد نے کی، جبکہ ملزم کی جانب سے میاں وسیم ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔

ایف آئی اے نے شہری احسان اللہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مدعی کے مطابق ملزم نے اسے یورپ بھجوانے کا وعدہ کر کے 35 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم بیرون ملک نہ بھیجا۔ بعد ازاں مدعی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم رقم واپس کر چکا ہے، اس لیے اسے ضمانت پر رہا کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔