ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی :5 مسلح افراد کا گھر پر دھاوا ،سر عام فائرنگ کا واقعہ، ملزمان گرفتار

نشتر کالونی :5 مسلح افراد کا گھر پر دھاوا ،سر عام فائرنگ کا واقعہ، ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:نشتر کالونی کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے گھر پر حملہ اور مبینہ طور پر سرعام فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے پرانی رنجش کی بنا پر باہم مل کر متاثرہ شخص کے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدنان، ارسلان، ماہ میر، احسان اور فلک شیر شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔