قیصر کھوکھر: دفتر محتسب پنجاب نے تین ماہ کے دوران 17 شہریوں کو گروپ انشورنس کی مد میں مجموعی طور پر 56 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنا دی۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ شہریوں نے سرکاری محکموں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر محتسب پنجاب سے رجوع کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ شکایات موصول ہونے پر محتسب پنجاب نے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو ان کے واجبات ادا کر دیے گئے۔ واجبات کی بروقت ادائیگی اور شکایات کے مؤثر ازالے پر شہریوں نے محتسب پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا۔