ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا 
پولیس نے مظاہرین کو مال روڈ پر جانے سے روکا،مظاہرین نے پنجاب اسمبلی سے ملحقہ ایجرٹن روڈ پر دھرنا دے دیا اس کے بعد  مظاہرین  مال روڈ پر آگئے اور کا فیصل چوک میں  احتجاج کیا جس سے مال روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی ،

احتجاج ایل پی جی ریٹیلرز کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کیخلاف کیا جا رہا ہے
احتجاج میں پنجاب بھر سے ایل پی جی کے کاروبار سے منسلک افراد شریک ہیں ، احتجاج سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی حالیہ کارروائیوں کیخلاف کیا جا رہا ہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کی وجہ سے سینکڑوں دکاندار بیروزگار ہو گئے ہیں،کارروائیوں میں ہزاروں سلنڈر ضبط کر لئے گئے ہیں، مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا