ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو حادثہ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گورال صاحب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔ 

حادثہ موٹروے ایم 3 سمندری کے قریب گاڑی کا ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے پیش آیا، تاہم اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری جائے وقوع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کے باعث جسٹس اسجد جاوید معمولی زخمی اور ان کا ڈرائیور محمد ارشد  محفوظ رہا۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ایف ڈبلیو او ایمبولینس میں جسٹس اسجد جاوید گورال کو سمندری تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کے ہیڈ انجری کی تصدیق ہوئی ۔ 

تمام ابتدائی طبی امداد کے بعد جسٹس صاحب ہسپتال سے روانہ ہوگئے ہیں۔