ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بند روڈ پر خستہ حال مکان کی چھت گرگئی ،5 افراد ملبے تلے دب گئے

بند روڈ پر خستہ حال مکان کی چھت گرگئی ،5 افراد ملبے تلے دب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:  بند روڈ، 60 فٹ روڈ کے قریب خستہ حال مکان کے ایک کمرے کی چھت گر گئی

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے 5 افراد دب گئے،  ایک شخص جاں بحق ،6 کو زخمی حالت میں نکال لیا،17 سالہ فیصل جاں بحق ہوگیا،زخمیوں میں 45 سالہ آصف، 21 سالہ ذیشان، 19 سالہ طلحہٰ ،45 سالہ لیاقت، 20 سالہ اسد اور 25 سالہ سنبل بھی حادثے میں زخمی ہیں 
 ،زخمی طبی امداد کیلئے گنگارام ہسپتال منتقل کردیا گیا  ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی چھت پرانی اور خستہ حالی کی وجہ سے گری ۔

حیدر آباد مین بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے سبب ٹمبر مارکیٹ میں دکان کی چھت گر گئی

 چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی ہوگئے 

پولیس  نے بتایا جاں بحق شخص دکان پر خریداری کیلئے آیا تھا، شناخت نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے، 

حیدرآباد: جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا،