ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، مزنگ کا رہائشی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا

ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، مزنگ کا رہائشی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :لاہور کے علاقے مزنگ سے تعلق رکھنے والے شہری کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا۔ مغوی کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے تاوان  مانگا.
  پولیس ذرائع  کے مطابق مز نگ کے رہائشی قاسم کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا،کچے کے ڈاکوؤں نے قاسم پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز اہلخانہ کوبھجوادیں،کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کیلئے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا۔

46سالہ قاسم کو ہنی ٹریپ کر کے رحیم یار خان بلایا گیا،مزنگ میں قاسم کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔