عابد چودھری :جاتی امراء میں تعینات ٹیلی فون آپریٹرپراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا،پولیس کو ہارٹ اٹیک کا شبہ ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹیلی فون آپریٹر ناصر عنایت کرسی پر مردہ حالت میں پایا گیا،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی،متوفی سیکرٹریٹ کا ملازم اور سی ایم ہاوس تعینات تھا۔
پولیس حکام کے مطابق شبہ ہے کہ ناصر ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہواہے۔