ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

FIA نےچیئرمین PARC کو غیر قانونی بھرتیوں کے الزام  میں گرفتار کر لیا   

FIA نےچیئرمین PARC کو غیر قانونی بھرتیوں کے الزام  میں گرفتار کر لیا   
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی اے آر سی کو غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔

  تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی اے آر سی کو غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا ،ایف آئی اے نے اس معاملہ ملوث ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو گرفتار کیا ہے،ایف آئی اے کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی نے 164 منظور شدہ آسامیوں پر 332 افراد غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا۔

 ایف آئی اے مقدمہ درج کر کے پی اے آر سی کے دونوں اعلیٰ افسران کوگرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں،ایف آئی ے کے مطابق مقدمہ میں ملوث دیگر افسر و اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں،پاکستان ایگریکچرل ریسرچ کونسل کے چیرمین اور ڈائریکٹر کو آج عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔

 پی اے آر سی کے چئیرمین ڈاکٹر غلام محمد علی سمیت 19 افسروں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے  جن پر غیر قانونی بھرتیوں کے لئے مبینہ رشوت لینے کے الزامات بھی ہیں،ایف آئی اے نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے خلاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکم پر تحقیقات مکمل کرتے ہو ئے مقدمہ درج کیا۔