ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

700 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف بھارتی اداکار چل بسے

700 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف بھارتی اداکار چل بسے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینکڑوں فلموں میں اداکاری کرنے والے معروف بھارتی اداکار کوٹا سرینواسا راؤ چل بسے۔

اداکار کوٹا سرینواسا راؤ نے700 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 دن قبل ہی اپنی 83ویں سالگرہ منانے والے کوٹا سرینواسا راؤ کی موت اتوار کی صبح حیدرآباد دکن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے اداکار کوٹا سرینواسا راؤ کافی عرصے سے بیمار تھے۔

انہوں نے 1978ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اداکار کوٹا سرینواسا راؤ نے 4 دہائیوں پر مشتمل اپنے شاندار کیریئر کے دوران 700 سے زائد فلموں میں اداکاری کی، جن میں تیلگو، تامل، کنڑ اور ہندی فلمیں شامل تھیں۔

کوٹا سرینواسا راؤ خصوصاً منفی کرداروں اور کیریکٹر رولز میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے مشہور تھے، انہیں بھارتی سنیما کے لیے خدمات پر کئی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں 2015ء میں ’پدما شری‘ ایوارڈ بھی شامل ہے۔