فاران یامین : لاہور میں لٹن روڈپولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کر کے2رکنی متحرک موٹرسائیکل چورگینگ کوگرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کےمطابق ملزمان سے2موٹر سائیکل اورغیرقانونی 2پستول برآمد کر لی گئی،
ترجمان پو لیس نے بتایا کہ ملزمان لٹن روڈمیانی قبرستان سمیت مختلف مقامات پروارداتیں کرتےتھے،ملزمان گلی محلوں مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتےتھے،ملزمان بغیرلاک کےکھڑی موٹرسائیکل لےکررفو چکر ہو جاتے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں عتیق الرحمان اور ساتھی آزاد شامل ہیں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ،مزید تفتیش جاری ہے۔