ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

 فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان نے علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی باتوں سے لگتا ہے آپ کے جانے کا زمانہ آچکا ہے، جلد کے پی عوام کو کرپٹ حکومت سے چھٹکارا دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے تو تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، مولانا فضل الرحمان کے بھائی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمن نے جاری ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنےکا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے علی امین گنڈاپور تمہارا چیلنج قبول ہے، تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تم مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاؤ۔تم اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراؤ۔

ویڈیو بیان میں انجینئر ضیاء الرحمان نے کہا کہ میں نے ڈی آئی خان کے چوک میں کھڑے ہوکر کہا تھا کہ گنڈاپور بہادر اور غیرت مند لوگ ہیں،مگر یہ ان میں سے نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے مطابق علی امین گنڈاپور کے انداز گفتگو اور تکلیف سے انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ ان کے چل چلاؤ کا زمانہ آچکا ہے۔