منشیات سے بھرا ایک اور ڈرون گر گیا

منشیات سے بھرا ایک اور ڈرون گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسرار خان: لاہور کے سرحدی علاقے ہڈیارہ میں منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والا ڈرون فصلوں میں گر گیا۔

تفصیلات کےمطابق واقعہ لاہور کے سرحدی علاقے ہڈیارہ میں پیش آیا، جہاں منشیات سے بھرا ہوا ایک اور ڈرون فصلوں میں گرگیا۔ ہڈیارہ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈرون قبضے میں لے لیا۔  

 پولیس ذرائع کے مطابق گرنے والے ڈرون سے کروڑوں مالیت کی ہیروئن کے 5 پیکٹ برآمد ہوئے، ایک پیکٹ کا وزن ایک کلو ہے۔ ڈرون کے کنٹرول اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل کاہنہ کے علاقہ میں بھی منشیات سے بھرا ڈرون گرا تھا جس پر چھ منشیات کے پیکٹ لوڈ تھے ، جن کا وزن چھ کلو تھا۔