شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 253 حادثات رپورٹ

 شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 253 حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 253 ٹریفک حادثات کے دوران 285 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 253 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 285 افراد زخمی ہوئے۔ 108 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 177 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیوروں، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔