ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب رینجرز کا ریسکیو آپریشن، سیلابی ریلے میں پھنسے 70 افراد کو بچا لیا  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : پنجاب رینجرز کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا گیا، آپریشن میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب رینجرز اور ریسکیو ۱۱۲۲ کی  ٹیموں نے کنگن پور اور کندرکے کے علاقہ میں بروقت ریسکیو آپریشن کرکے سیلابی ریلے میں پھنسے 70 کے قریب افراد کو مال مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں میں پنجاب رینجرز کی جانب سے ریسکیو آپریشنز 9 جولائی سے مسلسل جاری ہیں۔پنجاب رینجرز کی جانب سے جاری ریسکیو آپریشنز میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 300 سے زائد افراد کو ریسکیو کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ افراد  نے ریسکیو آپریشنز کی کامیابی  پر پنجاب رینجرز اور ریسکیو ۱۱۲۲  کی ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔مزید کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ابھی بھی پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیموں کا متاثرہ علاقہ میں گشت جاری ہے اور متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔